محنت
عنوان: محنت
آپ کب تک اپنی ناکامیوں کا رونا روتے رہیں گے۔
کب تک دوسروں کی کامیابی کی کہانیاں پڑھ پڑھ کر ٹھنڈی آہیں بھرتے رہیں گے۔ کیا ساری زندگی آپ دل ہی دل میں سوچنا چاہتے ہیں کہ ہم بھی ایک دن ضرور کامیاب ہوں گے۔۔۔۔۔
کیا آپ کو لگتا ہے کہ وہ ایک دن اچانک آ جائے گا؟؟؟
بالکل نہیں......!
جو آج کامیاب ہیں وہ سالوں سے یا مہینوں سے محنت کر رہے ہیں کتنی ہی راتیں جاگ کر، کتنے ہی دنوں کا سکون برباد کر کے۔ اپنے آرام کو تیاگ کر محنت کرتے ہیں۔
قدرت کا اصول ہے۔ جو محنت کرتا ہے وہ پھل پاتا ہے اس کے بر عکس جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے۔ ( کھوتے سے مراد کچھ کھو دینے والا ہے۔ دوسرا کھوتا نا سمجھ لیجیے گا)
آپ جو کام کر سکتے ہیں آپ اس میں خوب محنت کریں۔ کم از کم لگاتار تین سے چار ماہ کے لیے اپنا آپ بھلا دیں۔ دن رات ایک کر کے اپنی سکل پالش کریں۔
محنت کرنے والے کبھی نہ کبھی کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔ یاد رکھئے! جو کام کرتا ہے، اسی سے غلطیاں ہوتیں ہیں اور جس سے غلطیاں ہوتیں ہیں وہی سیکھتا ہے۔ آپ غلطیاں نہیں کریں گے تو سیکھیں گے کیسے۔۔۔۔۔؟
ذرا نہیں پورا سوچیے۔
آپ آج ناکام ہیں تو صرف اپنے لیے ہیں۔ کسی کو کچھ فرق نہیں پڑتا۔
کل آپ کامیاب ہوں گے تو (لکھ کر رکھ لیں) اپنے لیے ہی ہوں گے۔ سوائے حسد کرنے والوں کے کسی کو فرق نہیں پڑے گا۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ آپ نے جو بھی کرنا ہے، صرف اپنی ذات کے لیے کرنا ہے۔ آپ سوچ لیں کہ آپ آج سے چھ ماہ بعد بھی صرف دوسروں کی ہی کامیابی کی کہانیاں پڑھنا چاہتے ہیں یا خود کو بھی کسی قابل بنانا چاہتے ہیں۔
22.10.2024
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں