اشاعتیں

02دسمبر2024

  السلام علیکم۔ ہفتے کا پہلا دن ہے۔ پورے ہفتے کی پلاننگ نوٹ پیڈ پر لکھ کر فالو کریں اور روز مرہ کے کاموں کے علاوہ کچھ نیا سیکھنے یا کرنے کی کوشس کریں۔ چاہے وہ نماز کی پابندی ہو، باقاعدہ قرآن کی تلاوت کی روٹین ہو، گھر کے کسی کام کا منصوبہ ہو، صحت کے متعلق کچھ تدبیر ہو، یا روزی روٹی کے لیے کوئی کوشش ہو۔ تھوڑی تھوڑی لیکن مسلسل کوشش آپ کے کل کو آج سے بہتر بناتی ہے۔ 02 دسمبر 2024 اقراءاسماعیل 

Freelance copywriter in pakistan.

  میری کاپی رائٹنگ کا راز، آپ کے بزنس کو لگائے چار چاند۔ کاپی رائٹنگ ایک ایسا ہنر ہے جس میں مختلف پلیٹ فارمز کے لیے پرکشش اور مؤثر مواد لکھا جاتا ہے۔ اس کا مقصد کسی پروڈکٹ، سروس، یا آئیڈیا کو فروغ دینا، لوگوں کو قائل کرنا یا کسی مخصوص ایکشن مثلا خریداری یا سبسکریپشن وغیرہ کی ترغیب دینا ہوتا ہے۔ اس میں اشتہارات، سوشل میڈیا پوسٹس، ویب سائٹ مواد، پراڈکٹ ڈسکرپشنز اور ای میل مارکیٹنگ شامل ہیں۔ اس میں مختصر، دلچسپ، اور اثرانگیز جملے استعمال کیے جاتے ہیں تا کہ قارئین کی توجہ حاصل کی جا سکے۔ یہ مہارت کاروباری دنیا میں برانڈ کی ترقی اور کامیابی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر آپ خود کو یا اپنے کاروبار کو اک برانڈ بنا کر ترقی و کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو میری تخلیقی تحریری خدمات حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اور پراثر الفاظ کی اک شاندار کاپی سے اپنے بزنس کو کامیاب کریں۔ رابطہ کا ذریعہ: IqraIsmail5050@gmail.com  26.11.2024     Copywriting# #FreelanceCopywriter #ContentMarketing #DigitalMarketing #CreativeWriting #SEOWriting #PakistaniFreelancer #FreelanceService...

رات کو جلدی سونے کے فائدے اور دیر تک جاگنے کے نقصانات

رات کو جلدی سونا صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔ یہ نہ صرف ہماری جسمانی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے بلکہ ذہنی سکون کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ جلدی سونے سے ہمارے جسم کو آرام کا مناسب وقت ملتا ہے۔ جس سے نیند کی کمی کے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ نیند پوری ہونے سے ہم دن بھر نہ صرف تازہ دم محسوس کرتے ہیں بلکہ ہماری کام پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ جلدی سونے کی عادت ہماری زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرتی ہے۔ اگر ہم وقت پر سوئیں اور جاگیں گے تو دن بھر کے کام مکمل کرنے کے لیے ہمیں زیادہ وقت ملتا ہے۔ جس سے ہماری پروڈکٹیویٹی بڑھتی ہے۔ اس کے علاوہ، رات کو جلدی سونے سے ہماری جلد بھی تروتازہ رہتی ہے، کیونکہ نیند کے دوران جلد کے خلیے خود کو بہتر کرتے ہیں۔ وقت پر سونے کی عادت ہمارے ذہن کو بے جا پریشانیوں سے بھی بچاتی ہے۔ رات کو دیر تک جاگنے سے اکثر لوگ غیر ضروری خیالات میں الجھے رہتے ہیں اور یہ سب ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے برعکس، وقت پر سونے سے دماغ کو سکون ملتا ہے اور ہم بہتر فیصلے کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ لہٰذا، صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے کہ ہم رات کو جلدی سونے کی عادت اپنائیں۔ یہ عادت نہ صر...

سیکھتے رہنا زندگی ہے۔

 ذات کے سیکھنے کا عمل، ذات کے آگے بڑھتے رہنے کا سفر کبھی نہیں رکنا چاہیے۔ سیکھنے کی کوئی خاص عمر نہیں ہوتی۔ گور تک علم حاصل کرنے کا حکم ہے۔ تکلیف اٹھائیں۔ خود پر جبر کریں۔ خود کو سزا دیں۔ لیکن مشکلات کے سامنے ڈٹ جائیں۔ یاد رکھیے! مشکلات صرف مالی و معاش کی نہیں ہوتیں۔ ان سے پرے..... کیا ہے جو بنی نوع انسان نہیں کر سکتا۔ اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات  بنایا ہے۔ اپنی تمام مخلوقات سے افضل۔ کسی کی بات کو، کسی حادثے کو خود پر سوار نہ کریں۔ ہم اتنے ارذاں نہیں کہ حالات سے اور لوگوں سے ڈر جائیں۔ اپنا سفر روک دیں۔ بلکہ ہم تو اتنے انمول ہیں کہ ہم نے بلندیوں کو چھونا ہے۔  اخلاق کی، اچھائیوں کی، نیکیوں کی، کامیابیوں کی ساتھ عاجزی کے۔ کانٹے تو ہر راہ میں ہوتے ہیں۔ آئیز آن دا پرائز پر رکھ کر لگے رہیں۔ ڈتے رہیں۔ اک دن ناکامی کا خوف دم دبا کر بھاگ جائے گا۔ اور جب ناکامی کا خوف نہیں رہے گا تو سیکھنے کی لگن بڑھے گی۔ کوششیں طوفان خیز ہوں گی تو یقینا کامیابی ہی مقدر ہو گی۔  فی امان اللہ اقراءمغل

رات کو جلد سونا۔

  قدرت کے اصولوں کے مخالف چلو گے تو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ہم سب جانتے ہیں کہ دن کام کے لیے بنایا گیا ہے اور رات آرام کرنے کے لیے ہوتی ہے۔ مگر دیکھا یہ جاتا ہے نوجوانوں کی اکثریت رات دیر تک جاگنے کو اچھا سمجھتی ہے اور اپنی گفتگو میں بڑے فخر سے بتانے کا ہنر رکھتی ہے۔   دیر رات تک جاگنے سے ہماری نیند پوری نہیں ہوتی اور نیند مکمل نہ ہو تو دن بھر سستی، کاہلی، بے چینی اور ہڈ حرامی طبیعت پر چھائی رہتی ہے۔ روٹین کے کام ہی ٹھیک ٹھاک متاثر ہو جاتے ہیں ایسے میں کچھ نیا، کچھ انوکھا کیسے ہو پائے گا۔  ڈپریشن کے شکار افراد اکثر بے خوابی کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ یاد رکھیں یہ بے خوابی اک دم سے نہیں لگ جاتی، راتوں کو دیر تک جاگنے کی وجہ سے زہر کی طرح دھیرے دھیرے ہماری نیند کھا جاتی ہے۔  چڑچڑاپن کسی ان دیکھے آسیب کی طرح ہمیں چمٹ جاتا ہے۔ ہم جو کبھی خوب صورت مسکراہٹیں بکھیرتے تھے، خوش اخلاقی ہماری طبیعت کا خاصہ تھی۔ پھر وہ اداسی و ویرانی چھاتی ہے کہ دیکھنے والوں کو یوں معلوم ہوتا ہے مانو ہنستے بستے انسان پر خزاں کا موسم آ گیا ہے۔   ہماری زندگی سے ساری برکتیں ختم ہو جاتیں...

یقین کامل

  ❤️ صبح کی روشنی رات کی سیاہی  کو مٹا دیتی ہے۔ انسان نیند کے سکون کے بعد چاک و چوبند بیدار ہوتا ہے۔ اللہ کی عبادت کرتا ہے۔ اس کا دیا رزق کھاتا ہے۔ دن بھر کے کام کرنے کی انرجی کو استعمال کرتا ہے۔ وہ اللہ تبارک تعالیٰ پر کامل یقین رکھتا ہے۔ اللہ اس کے یقین کی لاج رکھتا ہے اور غیب کے خزانوں سے ڈھیروں عطا فرماتا ہے۔ بس یقین کامل شرط ہے۔❣️ 

محنت

  عنوان:  محنت آپ کب تک اپنی ناکامیوں کا رونا روتے رہیں گے۔ کب تک دوسروں کی کامیابی کی کہانیاں پڑھ پڑھ کر ٹھنڈی آہیں بھرتے رہیں گے۔ کیا ساری زندگی آپ دل ہی دل میں سوچنا چاہتے ہیں کہ ہم بھی ایک دن ضرور کامیاب ہوں گے۔۔۔۔۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ وہ ایک دن اچانک آ جائے گا؟؟؟ بالکل نہیں......! جو آج کامیاب ہیں وہ سالوں سے یا مہینوں سے محنت کر رہے ہیں کتنی ہی راتیں جاگ کر، کتنے ہی دنوں کا سکون برباد کر کے۔ اپنے آرام کو تیاگ کر محنت کرتے ہیں۔ قدرت کا اصول ہے۔ جو محنت کرتا ہے وہ پھل پاتا ہے اس کے بر عکس جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے۔ ( کھوتے سے مراد کچھ کھو دینے والا ہے۔ دوسرا کھوتا نا سمجھ لیجیے گا) آپ جو کام کر سکتے ہیں آپ اس میں خوب محنت کریں۔ کم از کم لگاتار تین سے چار ماہ کے لیے اپنا آپ بھلا دیں۔ دن رات ایک کر کے اپنی سکل پالش کریں۔ محنت کرنے والے کبھی نہ کبھی کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔ یاد رکھئے! جو کام کرتا ہے، اسی سے غلطیاں ہوتیں ہیں اور جس سے غلطیاں ہوتیں ہیں وہی سیکھتا ہے۔ آپ غلطیاں نہیں کریں گے تو سیکھیں گے کیسے۔۔۔۔۔؟ ذرا نہیں پورا سوچیے۔ آپ آج ناکام ہیں تو صرف اپنے لیے ہیں۔ کسی کو کچھ ...

رات کو جلدی سونے کے فائدے

 رات کو جلدی سونا نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی سکون کے لیے بھی ضروری ہے کیونکہ ہم وقت پر سوتے ہیں تو ہمارا جسم قدرتی حیاتیاتی گھڑی کے مطابق چلتا ہے، جسے "سرکیڈین ردھم" کہا جاتا ہے۔ یہ ردھم جسم میں ہارمونز، جیسے میلاٹونن، کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے جو نیند کی گہرائی اور معیار کو بہتر بناتا ہے۔  جلدی سونے سے یادداشت میں بہتری آتی ہے اور دماغی کارکردگی زیادہ مؤثر ہوتی ہے، کیونکہ نیند کے دوران دماغ معلومات کو منظم کرتا اور یادوں کو محفوظ کرتا ہے۔ مزید یہ کہ جلد سونے سے سٹریس ہارمونز کی سطح کم ہوتی ہے، جس سے دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ یہ عادت آپ کو دن کے دوران زیادہ متحرک اور خوشگوار محسوس کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ جس کا مجموعی اثر آپ کی طرزِ زندگی پر مثبت پڑتا ہے۔ رات کو جلد سونے سے جسم کو مناسب آرام ملتا ہے جس سے دماغی اور جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ جلدی سونے سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے اور صبح جلد اٹھنے میں مدد ملتی ہے، جو دن بھر کی توانائی بہتر طور پر سر انجام دینے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، جلدی سونے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، وزن کنٹرول ...

موٹیویشنل باتیں

 زندگی صرف سوچتے رہنے سے نہیں بدلے گی۔ اگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہمت کرنی پڑے گی۔ عمل کرنا پڑے گا۔ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ورزش کیجیے۔ ڈائٹ پلان بنائیے، اس پر عمل درآمد کیجیے۔ کمانا چاہتے ہیں تو ذرائع ڈھونڈیں، نہیں مل رہے تو خود مواقع پیدا کیجیے۔ پلیٹ میں رکھ کر کچھ نہیں ملتا۔ عزت و سکون کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو کمانا سیکھیں۔ انلائن یا آفلائن۔۔۔۔۔ جیسے آپ کو آسانی ہو۔  میں نے بھی اپنے کرئیر کا آغاز آنلائن کانٹینٹ رائٹنگ سے کیا تھا۔ میں روزانہ کی بنیاد پر نہیں لکھتی کیونکہ میری گھریلو مصروفیات بہت زیادہ ہیں۔ کچھ وقت کی کمی اور کچھ اپنی سستی۔ لیکن میں نے کبھی کوشش نہیں چھوڑی۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ میں لکھنے بیٹھتی ہوں تو ذہن خالی ہو جاتا ہے۔ تمام الفاظ کہیں کھو جاتے ہیں۔ لیکن میں اس صورت حال سے لڑتی ہوں۔ ہمت نہیں چھوڑتی۔ کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ صرف کام کر کے ہی میں کچھ کما سکوں گی۔ آپ بھی ہمت کیجیے۔ لکھنا جانتے ہیں تو لکھیں۔۔۔۔ بولنا جانتے ہیں تو بولنا شروع کر دیں، چاہے وہ وائس اوور یا تقریر۔۔۔۔ جو اپ آسانی سے کر سیکں۔ رنگوں سے کھیلنا جانتے ہیں تو گرافک ڈیزائین...

بیٹیاں، اللہ کی رحمت

 بیٹیاں تو اللہ پاک کی رحمت ہوتی ہیں۔ ان کی کھلکھلاہٹوں سے مکان آباد ہو کر گھر بنتے ہیں۔ اللہ جس عورت سے خوش ہوتا ہے، اسے انعام میں بیٹی سے نوازتا ہے۔ وہ عورت خوش نصیب ہوتی ہے جس کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے۔ بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنے والے باپ کے بارے میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص اور میں (آپ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم) جنت میں ایسے ہوں گے جیسے ہاتھ کی دو انگلیاں۔  پھر کیسے لوگ بیٹیوں کی پیدائش پر برے منہ بنالیتے ہیں۔ اول فول بکتے ہیں معاذاللہ۔ اللہ سے ڈرنا چاہیے، کیونکہ یہ خالص رب کی منشا و عطا ہے۔ کسی انسان کے بس میں نہیں کہ وہ بیٹی پیدا کرے یا بیٹا۔ تو جو چیز، جو اختیار انسان کے بس میں ہے ہی نہیں، پھر کیوں اسے الزام دینا اور  اس کو قصور وار جاننا۔ اللہ کی مرضی کو کسی انسان کا اختیار سمجھنا نری جہالت ہے، بے وقوفی ہے، اللہ سے ضد لگانا ہے، سرکشی کرنا ہے، تکبر کرنا ہے۔  ڈرنا چاہیے اللہ سے۔ وہ ساری دنیا کا خالق و مالک ہے۔ جب چاہے، جو چاہے کر دے۔ چاہے تو لمحے میں بادشاہ کو فقیر کر دے اور چاہے تو پل میں فقیر کو بادشاہ بنا دے۔ کسی انسان کے اختیار میں نہیں...