موٹیویشنل باتیں

 زندگی صرف سوچتے رہنے سے نہیں بدلے گی۔ اگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہمت کرنی پڑے گی۔ عمل کرنا پڑے گا۔ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ورزش کیجیے۔ ڈائٹ پلان بنائیے، اس پر عمل درآمد کیجیے۔ کمانا چاہتے ہیں تو ذرائع ڈھونڈیں، نہیں مل رہے تو خود مواقع پیدا کیجیے۔ پلیٹ میں رکھ کر کچھ نہیں ملتا۔ عزت و سکون کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو کمانا سیکھیں۔ انلائن یا آفلائن۔۔۔۔۔ جیسے آپ کو آسانی ہو۔ 

میں نے بھی اپنے کرئیر کا آغاز آنلائن کانٹینٹ رائٹنگ سے کیا تھا۔ میں روزانہ کی بنیاد پر نہیں لکھتی کیونکہ میری گھریلو مصروفیات بہت زیادہ ہیں۔ کچھ وقت کی کمی اور کچھ اپنی سستی۔ لیکن میں نے کبھی کوشش نہیں چھوڑی۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ میں لکھنے بیٹھتی ہوں تو ذہن خالی ہو جاتا ہے۔ تمام الفاظ کہیں کھو جاتے ہیں۔ لیکن میں اس صورت حال سے لڑتی ہوں۔ ہمت نہیں چھوڑتی۔ کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ صرف کام کر کے ہی میں کچھ کما سکوں گی۔

آپ بھی ہمت کیجیے۔ لکھنا جانتے ہیں تو لکھیں۔۔۔۔ بولنا جانتے ہیں تو بولنا شروع کر دیں، چاہے وہ وائس اوور یا تقریر۔۔۔۔ جو اپ آسانی سے کر سیکں۔ رنگوں سے کھیلنا جانتے ہیں تو گرافک ڈیزائینگ کے میدان میں قدم رکھ لیں۔ بہت ساری فیلڈز ہیں، خود کو جانچ کر اس فیلڈ کو اپنا لیں۔ 

آغاز کرنا سیکھیں۔ پہلا قدم اٹھانا سیکھیں۔ یاد رکھیں۔۔۔۔۔ تمام کامیابیاں آپ کے اس پہلے قدم کے پیچھے چھپی ہیں جسے آپ اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔ اپنے ڈر پر قابو پائیں۔۔۔۔۔ یہ دنیا بہادروں کی ہے۔ جو اپنی جنگ خود لڑتے ہیں  اور جینا سیکھتے ہیں۔ 

اقراءاسماعیل

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رات کو جلدی سونے کے فائدے

رات کو جلدی سونے کے فائدے اور دیر تک جاگنے کے نقصانات

محنت