صبح کی سیر

رات کی نیند کے بعد صبح اٹھیں تو جسم و اعصاب پر بھاری پن سا محسوس ہوتا ہے۔ چہرے پر ہلکی سی سوجن، ہاتھ پاوں بھاری محسوس ہوتے ہیں۔ 

دس سے پندرہ منٹ کی ہلکی پھلکی واک  طبیعت کو ہلکا پھلکا کر دیتی ہے۔ جب ہم چلتے ہیں تو ہمارے جسم کے تمام اعضاء حرکت کرتے ہیں۔ طبیعت کا بوجھل پن دھیرے دھیرے چلنے سے دور ہونے لگتا ہے۔ ورزش کرنے سے پہلے تھوڑی سی واک بطور وارم اپ ہمارے اعضاء کو پرسکون کرتی ہے۔ یہ ہمارے جسم کو ورزش کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ 

ضروری نہیں ہے کہ واک کرنے کے لیے کسی کھلی جگہ، پارک وغیرہ میں جایا جائے۔ اپنے گھر کے کمرے میں ایک جگہ پر کھڑے ہو کر بھی بہترین واک کی جا سکتی ہے۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رات کو جلدی سونے کے فائدے

رات کو جلدی سونے کے فائدے اور دیر تک جاگنے کے نقصانات

محنت