پانی کے فائدے

 پانی قدرت کا بہترین تحفہ ہے۔ یہ زندگی کی علامت ہے۔ انسانی جسم کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ اگر روزانہ پانی کی کافی مقدار انسانی جسم کو ملتی رہے تو جسم سے تمام فاسد مادے پیشاب اور پسینے کے ذریعے خارج ہو جاتے ہیں۔ انسان تندرست اور چاک و چوبند رہتا ہے۔ جلد تروتازہ و شاداب ہو جاتی ہے۔ ہر طرح کے کیل مہاسے، خارش اور دانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے روزانہ دس سے بارہ گلاس پانی پینا چاہیے۔ پانی نہ صرف خوراک کو بہتر طور پر ہضم کر کے جزو بدن بننے میں مدد دیتا ہے بلکہ یہ وزن کو بھی کنٹرول رکھنے میں نہایت موثر کردار ادا کرتا ہے اور  جسم کو ضروری توانائی فراہم کرتا ہے تا کہ جسمانی کارکردگی شاندار رہے۔  

اقراءاسماعیل

19_10_2024

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رات کو جلدی سونے کے فائدے

رات کو جلدی سونے کے فائدے اور دیر تک جاگنے کے نقصانات

محنت